::: حضرت رابعہ بصری رحمتہ الله علیہ :::
حضرت مالک ابن دینار رحمتہ الله علیہ اور حضرت ثابت رحمتہ الله علیہ دونوں حضرت رابعہ بصری رحمتہ الله علیہ کے پاس آئے.
حضرت رابعہ بصری نے پوچھا اے مالک بن دینار مجھے بتاؤ تُم اپنے رب کی عبادت کیوں کرتے ہو ؟ انہوں نے جواب دیا جنت کے شوق میں۔
پھر حضرت رابعہ بصری رحمتہ الله علیہ نے حضرت ثابت رحمتہ الله علیہ سے پوچھا کہ تم کیوں
عبادت کرتے ہو ؟ انہوں نے کہا میں دوزخ کے خوف سے...
حضرت رابعہ بصری نے کہا اے مالک بن دین تُو مزدور ہے جو اجرت کے لیے کام کرتا ہے اور اے ثابت تُو غلام ہے جو مالک کے کوڑوں سے ڈر سے کام کرتا ہے ۔
وہ دونوں کانپ اٹھے اور پوچھا اے رابعہ ہم اسی لیے آئے ہیں کہ ہمیں بتاؤ کہ آپ کس لیے عبادت کرتی ہو؟ انہوں نے جواب دیا میں صرف مولیٰ کے عشق میں اس کی عبادت کرتی ہوں ۔
تذکرہ الاولیاء